02:13 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے معاہدے کر لیے: وزیر خزانہ

ڈیووس: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رائٹرز کو بتایا کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ 1 ارب ڈالر کے قرض کے لیے شرائط پر اتفاق کر لیا ہے، جس پر 6 سے 7 فیصد شرح سود لاگو ہوگی۔
اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران دیے گئے انٹرویو میں کہا، "ہم نے اب دو اداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ ایک دوطرفہ اور دوسرا تجارتی فنانس کے لیے۔”وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ قرضے مختصر مدتی ہوں گے، جن کی مدت ایک سال تک ہوگی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اگست میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان اگلے مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر تک حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ریٹنگ ایجنسیز کے ساتھ "سنگل بی” ریٹنگ کی جانب پیش رفت پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا، "میری خواہش ہے کہ اس سمت میں کوئی پیش رفت ہمارے مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے ہو، جو کہ اس جون میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION