مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا

مدینہ منورہ اوراس کے گرد و نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، جس سے پورا شہر جل تھل ہو گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ اور اطراف کے علاقوں میں بارانِ رحمت خوب برسی۔ بارش کے دوران مسجد نبویﷺ میں موجود زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور رحمت کی اس پہلی بارش کو باعثِ سعادت قرار دیا۔
سعودی محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی شدت مختلف ہوسکتی ہے۔ کچھ خطوں میں شدید موسم کے باعث عارضی رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان بھی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے تمام علاقوں میں نمازِ استسقا ادا کی گئی تھی۔ یہ نمازیں سنتِ نبویﷺ کے مطابق خشک سالی اور بارش میں تاخیر کی صورت میں اللہ سے بارش کی دعا کے لیے ادا کی جاتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











