04:15 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش، والد کی مالی مدد کی اپیل

پانچ بچوں کی پیدائش

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک نایاب اور خوشی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مقامی رہائشی عدنان شیخ کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچوں بچے 29 ہفتوں پر وقت سے پہلے پیدا ہوئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی پیدائش ایمرجنسی سیزیرین آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ تمام بچے پیدائش کے فوراً بعد سانس لینے میں دشواری کا شکار تھے اور ان کا وزن بہت کم تھا۔

بچوں کو فوری طور پر آکسیجن پر منتقل کیا گیا اور ان کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ فی الحال تمام نومولود بچے نوزائیدہ بچوں کے خصوصی نگہداشت کے یونٹ (NICU) میں زیر علاج ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

’’اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے ایک ساتھ پانچ بچوں کی نعمت دی، لیکن اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ میری انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION