04:57 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاک بھارت جنگ کے دوران پانچ بھارتی طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے، اور اگر امریکہ بروقت مداخلت نہ کرتا تو دونوں ممالک ایٹمی جنگ کی جانب بڑھ سکتے تھے۔

ریپبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صورتحال بہت خطرناک ہو چکی تھی، لیکن میری مداخلت سے جنگ رک گئی۔ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ بھارتی طیارے کس نے گرائے، تاہم انہوں نے طیاروں کی تباہی کو "حقیقت” قرار دیا۔

پہلگام حملہ، کشیدگی کی بنیاد

کشیدگی کا آغاز اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگرد حملے سے ہوا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت نے بغیر شواہد کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جسے اسلام آباد نے مسترد کرتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔

بھارت کا حملہ، پاکستان کا جواب

سات مئی کو بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا، جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی میں رافیل سمیت پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ بھارت نے طیاروں کے نقصان کی تردید کی، مگر ٹرمپ کے بیان سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION