10:16 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، تقریبات ملتوی

طوفان فلورس کی وجہ سے برطانیہ اور آئرلینڈ میں شدید تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، اسکاٹ لینڈ، یارکشائر، شمالی انگلینڈ، اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے باعث شدید الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ درخت گرنے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث متعدد ٹرینیں، پروازیں اور کشتیوں کے سفر منسوخ کیے گئے ہیں۔

نیو کیسل کے شمال میں ایسٹ کوسٹ مین لائن کی سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ مغربی انگلینڈ میں ریلوے مسافروں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گلاسگو سے اسکاٹش جزیروں کے لیے پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایڈنبرا میں تفریحی پارک بند کر دیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ایمبر وارننگ، اور شمالی انگلینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ کے لیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نارتھ بیروک میں آج ہونے والا "فرنج بائے دی سی” فیسٹیول بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈرائیوروں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION