12:10 , 28 جولائی 2025
Watch Live

دفتر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان پر لاعلمی ظاہر کردی

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق خبروں پر دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے صدر ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں”۔

یاد رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ امریکی صدر 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد بھارت روانہ ہوں گے تاکہ کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کر سکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر صدر ٹرمپ کا یہ دورہ عمل میں آتا ہے تو یہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا، اور اس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION