08:38 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت، نیا قانون 2026 سے نافذ ہوگا

ریاض: سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ قانون جنوری 2026 سے نافذ ہوگا اور سعودی کابینہ کی منظوری سے متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت غیر ملکی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سخت شرائط اور ضوابط کے تحت ہی جائیداد خرید سکیں گے۔ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ ان مخصوص علاقوں کی نشاندہی کرے جہاں غیر ملکیوں کو ملکیت کی اجازت ہوگی۔

یہ اقدام سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک کو تیل پر انحصار سے نکال کر عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے۔

یہ قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی پروگرام اور خلیجی شہریوں کے جائیداد سے متعلق قوانین کے ہم آہنگ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION