12:01 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کر دیئے

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے کمیشن بنانے کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی مذاکرات کی خواہش تھی ، لیکن حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات کال اف کیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات اگے نہیں بڑھ سکتے۔ تین ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے تحت اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION