12:08 , 19 اکتوبر 2025
Watch Live

کینیڈا کے شہر آشووا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن کا قتل

اسلامک سینٹر کے بانی رکن کا قتل

کینیڈا کے شہر آشووا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسلامک سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابراہیم بالا کی لاش مسجد کے قریب سے برآمد کی، تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات یا ممکنہ ملزمان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

آشووا اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:

’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔ یہ ہمارے لیے نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔‘‘

اسلامی کمیونٹی نے کینیڈین حکام سے شفاف تحقیقات اور ملزمان کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے، اور مساجد و اسلامی مراکز کی سیکورٹی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION