10:38 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرے گا: صدر میکرون

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔

اپنے سوشل میڈیا بیان اور صدر محمود عباس کو لکھے گئے خط میں میکرون نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں "منصفانہ اور پائیدار امن” کے قیام کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔ حماس کا غیر مسلح ہونا، غزہ کی بحالی، اور فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

میکرون نے کہا کہ فرانسیسی عوام مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری ثابت کرے کہ امن ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION