09:14 , 24 جنوری 2026
Watch Live

فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری اور والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی

فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری

معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرنے کے بعد مقدس مقام مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو ان کے جذباتی لمحات کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا اور اس مقدس سفر کو اپنی زندگی کا ایک نہایت روحانی اور جذباتی سنگِ میل قرار دیا۔

اداکار نے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ اس بابرکت سفر نے انہیں شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے نئے آغاز کا احساس دلایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Culinarium (@the_culinarium)

ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے جذبات کو چھو لیا اور کئی افراد نے ان کے فیصلے اور عمرے کے تجربے کی تعریف کی۔

ماہرین کے مطابق ایسے روحانی سفر انسان کی شخصیت اور ایمان میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں اور مذہبی وابستگی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION