09:03 , 27 جولائی 2025
Watch Live

گاوی کا پاکستان کو 800 موٹرسائیکلوں کا عطیہ، ویکسینیٹرز کو آسان رسائی میسر

عالمی ڈونر ادارہ گاوی نے 800 موٹرسائیکلیں پاکستان کو عطیہ کیں، جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

یہ موٹر سائیکلیں 65 اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ ویکسینیٹرز کو دوردراز اور حساس علاقوں تک رسائی میں آسانی ہو اور ویکسی نیشن کی شرح میں بہتری لائی جا سکے۔

تقسیم کی تفصیلات

سندھ کے 21 اضلاع میں 300 موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔ پنجاب کے 10 اضلاع کو 200، بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108، آزاد کشمیر کے 4 اضلاع کو 80، اسلام آباد کو 80 جبکہ گلگت بلتستان کے 4 اضلاع کو 60 موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ان موٹر سائیکلوں کے ذریعے تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد تک رسائی ممکن ہوگی۔ ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION