11:33 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

گلگت بلتستان میں زخمی ہونے والی جرمن کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی

گلگت بلتستان: لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والی جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی تصدیق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کی ہے۔

حادثہ 28 جولائی کو پیش آیا، جب دو جرمن خواتین کوہ پیما لیلیٰ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں۔ ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو ریسکیو کر لیا گیا۔ جبکہ 31 سالہ لورا ڈاہلمائر لاپتہ تھیں، جو بعد ازاں جاں بحق پائی گئیں۔

لورا ڈاہلمائر کو جرمنی کی سب سے کامیاب ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے پیونگ چانگ 2018 ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتے، اور مجموعی طور پر 7 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION