جرمنی کا نیا فری لانس ویزا: خودمختار پیشہ ور افراد کے لیے یورپ میں کام کا سنہری موقع

دنیا بھر میں آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے۔ جرمنی نے غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے ایک نیا "فری لانس ویزا” متعارف کرا دیا ہے، جو کہ خود مختار کام کرنے والوں کے لیے یورپ میں داخلے اور قیام کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ ویزا ان افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جو کسی کمپنی یا ادارے سے منسلک ہوئے بغیر، اپنی مہارت اور خدمات پیش کرتے ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
کون لوگ اہل ہیں؟
جرمنی کا فری لانس ویزا خاص طور پر یورپی یونین سے باہر کے شہریوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، یعنی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر ممالک کے افراد بھی اس کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
جرمن انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 18 کے تحت درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس ویزا کے لیے اہل ہیں:
-
سائنسدان، اساتذہ، فنکار
-
صحافی، مترجم، فوٹو جرنلسٹ
-
انجینئر، آرکیٹیکٹ، وکیل
-
ڈاکٹر، معالج، تھراپسٹ
-
اکاؤنٹنٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ
-
اور دیگر سیلف ایمپلائڈ ماہرین
ویزے کی مدت اور رہائش
-
ابتدائی طور پر ویزا 1 سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے
-
شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں 3 سال تک توسیع ممکن ہے
-
5 سال مسلسل قیام کے بعد، زبان اور مالی خودمختاری ثابت کرنے پر مستقل رہائش کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے
درخواست کے لیے ضروری دستاویزات
اگر آپ اس ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو درج ذیل دستاویزات کی تیاری لازمی ہے:
-
کارآمد پاسپورٹ (کم از کم دو خالی صفحات کے ساتھ)
-
ویزا درخواست فارم (دستخط شدہ)
-
کام کی تفصیل اور کنٹریکٹس یا لیٹر آف انٹینٹ
-
آمدنی اور سرمایہ کاری کا پلان
-
مکمل سی وی اور مصدقہ تعلیمی اسناد
-
جرمنی یا یورپ میں کاروباری روابط کا ثبوت
-
مالی کفالت کا ثبوت (کم از کم ایک سال)
-
صحت کا انشورنس
-
اگر عمر 45 سال سے زائد ہو تو ریٹائرمنٹ پلان یا مالی اثاثے
-
ویزا فیس: 75 یورو
-
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
درخواست دینے کا طریقہ کار
-
نیشنل "D” ویزا فارم پر کریں
-
اپنے ملک میں جرمن سفارت خانے سے اپائنٹمنٹ لیں
-
تمام دستاویزات اپائنٹمنٹ کے دن جمع کروائیں
-
بائیومیٹرک ڈیٹا فراہم کریں
-
عارضی ویزا (3-6 ماہ) جاری کیا جائے گا
-
جرمنی پہنچ کر 2 ہفتوں کے اندر پتہ رجسٹر کروائیں
-
امیگریشن آفس جا کر مستقل فری لانس رہائش کا پرمٹ حاصل کریں
اہم نکات
-
ویزے کی منظوری کا انحصار آپ کے پیشہ، منصوبے، مالی حیثیت اور جرمنی میں موجود طلب پر ہوگا
-
جرمن زبان کی بنیادی سمجھ اور مناسب ہیلتھ انشورنس ویزا کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں
-
آپ کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ آپ جرمنی میں رہ کر قانونی اور پائیدار آمدنی حاصل کر سکتے ہیں
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…12 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…1 دن پہلے
نارتھ ناظم آباد میں باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص…17 گھنٹے پہلےاسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ…21 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلے
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر مایوس
دنیا کی 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیوں کو…7 گھنٹے agoقومی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود…8 گھنٹے agoسعودی عرب میں پچاس سالہ کفالت نظام کا خاتم
سعودی عرب نے اپنے ویژن 2030ء کے تحت ایک انقلابی…9 گھنٹے agoوفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف…12 گھنٹے ago