عالمی وبا کا خطرہ: وائرس 119 ممالک تک پھیل چکا ہے

دنیا ابھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے مکمل طور پر باہر نہیں آئی کہ ایک اور سنگین وبا کی دستک سنائی دے رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ چکن گنیا وائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور اب تک 119 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔
جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز نے کہا کہ چکن گنیا وائرس عالمی وبا بننے کی سنجیدہ علامات ظاہر کر رہا ہے، اور دنیا کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
’’یہ ایک ایسا مرض ہے جس کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے، لیکن یہ اب 5.6 ارب افراد کی صحت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔‘‘ — ڈیانا الواریز
سال 2025 کے آغاز سے ری یونین، مایوٹ، اور ماریشس میں چکن گنیا کی بڑی وبائیں سامنے آ چکی ہیں۔ ری یونین میں تو ایک تہائی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افریقہ میں مڈغاسکر، صومالیہ اور کینیا میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کے کئی حصے بھی وبائی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
یورپ میں بھی وائرس کے درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اٹلی میں مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
علامات اور خطرات
چکن گنیا کی علامات ڈینگی اور زیکا وائرس سے مشابہت رکھتی ہیں، جن میں بخار اور شدید جوڑوں کا درد شامل ہیں۔ اس مشابہت کے باعث مرض کی بروقت تشخیص میں مشکل پیش آتی ہے، جس سے وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مچھر کی افزائش، عالمی سفر، اور ماحولیاتی تبدیلیاں وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری احتیاطی تدابیر، موثر نگرانی، اور آگاہی مہمات کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے نظام کو متحرک کریں، مچھر کنٹرول پروگرام شروع کریں، اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ کورونا جیسی صورتحال دوبارہ نہ دہرائی جائے۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…24 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…7 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…8 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…10 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…10 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…6 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…7 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…8 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…8 گھنٹے ago