12:17 , 3 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے حصص بازاروں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان سامنے آیا اور سو انڈیکس میں سات ہزار چار سو اکسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ایک لاکھ چھپن ہزار دو سو چار کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح تیس انڈیکس میں بھی دو ہزار تین سو نوے پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سینتالیس ہزار چار سو بائیس پوائنٹس تک جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران تیس انڈیکس میں پانچ اعشاریہ صفر دو فیصد اضافہ ہونے پر حصص بازار میں لین دین کو پینتالیس منٹ کے لیے روک دیا گیا اور بعد ازاں دوبارہ بحال کیا گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا

عالمی سطح پر بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں گزشتہ روز نیویارک کے حصص بازار میں نمایاں اضافہ ہوا اور کاروبار تقریباً ڈھائی فیصد اضافے پر بند ہوا۔

آج ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی برقرار رہی، جاپان کے نکئی میں نو فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ دیگر بڑی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی میں کمی کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے جس کے نتیجے میں حصص بازاروں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION