06:57 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

گو ہر رشیداور کبری خان کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار، دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ دنوں دونوں نے باضابطہ طور پر منفرد انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سے قبل کبریٰ خان اور گوہر رشیدکی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کئی سالوں سے بہت اچھے دوست ہیں اور انہوں نے کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION