05:15 , 7 نومبر 2025
Watch Live

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے، حنیف گوہر کا دعویٰ

حنیف گوہر

ایئر کراچی کے چیئرمین اور معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونا موجود ہے، جس کی تخمینہ مالیت 636 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔

کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف دونوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق آرمی چیف نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر فوری ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی ٹیم نے غوطہ خوروں کی مدد سے ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے تاکہ سونے کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکے۔

“لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے مٹی میں موجود سونے کے ذرات کا تناسب معلوم کیا گیا، اور جب اس تناسب کو ڈیم کی کل مٹی کے حجم سے ضرب دی گئی تو 636 ارب ڈالر کی مالیت سامنے آئی،” انہوں نے بتایا۔

حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ اگر یہ دعویٰ سرکاری طور پر توثیق حاصل کر لیتا ہے تو اس کے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور یہ ملکی قرضوں میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم دعویٰ ہے جسے سرکاری ماہرین ارضیات (Geological Survey) کی تصدیق کے بعد ہی درست قرار دیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے

ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے۔ ارسا کی جانب سے صوبوں کو صورتحال سے خبردار کر دیا گیا۔

ارسا نے پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا تخمینہ ہے۔ صوبہ پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈیموں میں جتنا پانی آئے گا اتنا ہی آگے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید بارشوں کی صورت میں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے پانی کی 20 فیصد سندھ نے 16 فیصد کمی برداشت کی۔ بارش نہ ہونے سے منگلا اور تربیلاڈیم چند روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION