11:30 , 11 مارچ 2026
Watch Live

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3172 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 37 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 5205 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION