05:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں استحکام، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر برقرار

کراچی: سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 3,600 روپے اضافے کے بعد آج مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ برقرار رہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 3,387 ڈالر پر برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION