01:24 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 3,326 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے۔

جمعرات کو پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 441 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 3,964 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کمی کے ساتھ 3,398 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION