02:44 , 30 اگست 2025
Watch Live

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو 5 ڈالر بڑھ کر 3369 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سونا افراط زر، سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION