بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد – مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کو درخواست جمع کرا دی ہے۔
یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے لیے دی گئی ہے، اور اگر منظوری دی گئی تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتا ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہ صرف سرکاری ڈسکوز بلکہ کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 4 اگست کو ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے بھی منظور کی جاتی ہے تو بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے، جس سے صارفین کو 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک ریلیف حاصل ہونے کی امید ہے۔
اب تمام تر نظریں نیپرا کی 4 اگست کو ہونے والی سماعت پر جمی ہوئی ہیں۔ نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












