09:15 , 27 جولائی 2025
Watch Live

قومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

قومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

پاکستان کے قومی ایتھلیٹس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں ملک کا پرچم بلند کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے، جسے کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

اولمپک گیمز:

  • گولڈ میڈل: 3 کروڑ روپے (پہلے 1 کروڑ تھا)

  • سلور میڈل: 2 کروڑ روپے

  • برونز میڈل: 1 کروڑ روپے

ونٹر اولمپکس اور پیرا اولمپکس:

  • گولڈ میڈلسٹ کو 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا

ایشین گیمز:

  • گولڈ میڈل: 1 کروڑ روپے

  • سلور میڈل: 70 لاکھ روپے

  • برونز میڈل: 50 لاکھ روپے

کامن ویلتھ گیمز:

  • گولڈ میڈل: 75 لاکھ روپے

اسلامک گیمز:

  • گولڈ میڈل: 50 لاکھ روپے

دیگر مقابلے:

  • برٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر چیمپئنز: 1 کروڑ روپے

  • ایشین انڈور گیمز (گولڈ میڈل): 20 لاکھ روپے

  • سیف گیمز (گولڈ میڈل): 10 لاکھ روپے

  • یوتھ اولمپکس (گولڈ میڈل): 50 لاکھ روپے

  • ورلڈ چیمپئن شپ (جیتنے پر): 75 لاکھ روپے

وزیراعظم نے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈ اور ڈیف اسپورٹس میں شرکت کرنے اور کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی انعامی رقوم مختص کرنے کی منظوری دی ہے، تاکہ تمام کھلاڑیوں کو یکساں حوصلہ افزائی ملے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION