10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

کویت میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزا پابندی ختم کرنے کے بعد دوبارہ ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پیش رفت سے کام، کاروبار، خاندان اور سیاحتی ویزے ایک بار پھر جاری کیے جا رہے ہیں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے مطابق، پاکستان سے ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کی بھرتی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

کویت میں اس وقت گودام سپروائزر، گودام کوآرڈینیٹر، بڑھئی، ڈرائیورز، فرنیچر اسسٹنٹ اور غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے ملازمتیں دستیاب ہیں۔

گودام سپروائزر کے لیے امیدوار کی عمر زیادہ سے زیادہ 35 سال، ڈپلومہ یا بیچلر کی ڈگری، انگریزی زبان میں مہارت اور متعلقہ تجربہ ضروری ہے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

یہ اقدام پاکستان کے لیے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ اور معاشی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION