10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

حکومت کا گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: گیس صارفین کے لئے اچھی خبر، حکومت نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کر دی۔ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی۔ درآمدی گیس کی قیمت میں قدرتی گیس سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

وفاقی کابینہ کی منِظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجراء شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION