جنگ بندی کی کوششوں پر حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل، گیلپ سروے

گیلپ کے تازہ ترین سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد عوام جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 80 فیصد شہری اس عمل کے نتیجے میں امن قائم ہونے کے لیے پُرامید ہیں۔
8 اور 9 اپریل کو کیے گئے اس سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے آگاہ ہیں، جبکہ 46 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑی مفاہمتی پیش رفت کے بارے میں سن رہے ہیں۔
میلانیا ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزامات مسترد
سروے کے نتائج کے مطابق 93 فیصد عوام نے جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کی، جن میں سے 72 فیصد نے اس کی بھرپور اور مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ثالثی سے گریز کرنے یا مخالفت کرنے والوں کی تعداد نہایت کم رہی، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام کی اکثریت امن کی کوششوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید برآں، 80 فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں صورتحال بہتری کی جانب جائے گی، جن میں سے 44 فیصد افراد امن کے قیام کے حوالے سے انتہائی پُرامید ہیں۔











