12:18 , 28 جولائی 2025
Watch Live

100 یونٹ تک مفت بجلی کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 100 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے، جس کا پہلا قدم سیپرا کا قیام ہے۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت سستی بجلی کے لیے سکھر اور لاڑکانہ میں سولر پارک قائم کر رہی ہے، جہاں سے بجلی سیپکو، حیسکو اور دیگر اداروں کو فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیپرا کے تحت سندھ حکومت اپنی پیدا کردہ بجلی کا ٹیرف خود مقرر کرے گی، جبکہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر سے سندھ کے اہم معاملات پر بات ہوئی، اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ اگر ایوانِ صدر چھوڑنا پڑا تو وزیرِاعظم ہاؤس کا بھی راستہ دیکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION