10:07 , 10 نومبر 2025
Watch Live

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی کو موصول

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی کو موصول

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ آج گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق، استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچایا گیا، جہاں کیئر ٹیکر نے اسے وصول کرکے رسید جاری کی۔ رسید پر دوپہر 2 بج کر 30 منٹ کا وقت درج ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ:

"استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوا ہے اور اس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ میری لیگل ٹیم اب اس کی آئینی اور قانونی حیثیت کا جائزہ لے رہی ہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ:

"تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی استعفے پر باضابطہ کارروائی ہوگی۔”

علی امین گنڈاپور کے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے میں درج ہے کہ:

"میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے وفاداری کی بنیاد پر بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION