12:20 , 28 جولائی 2025
Watch Live

حکومت کا 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ

حکومت کا 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ ، قانونی ٹیم سے مشورے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبات کا تحریری جواب تیار کر لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کا خیال ہے کہ پہلے سے زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جا سکتا۔ جوڈیشل کمیشن صرف ان معاملات کے لیے بنائے جاتے ہیں جن پر عدالت میں بحث نہیں ہوتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے چالان پہلے ہی عدالتوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، 9 مئی کے حوالے سے کوئی سیاسی قیدی موجود نہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے دونوں فریقوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔
تحریری جواب میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ 26 نومبر سے لاپتہ افراد اور حراست میں لیے گئے افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ناموں اور تفصیلات کے بغیر ان کی رہائی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔
دوسری جانب، بانی نے گوہر ایوب کو ہدایت کی ہے کہ اگر 7 دن میں جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو پی ٹی آئی مذاکرات ختم کر دے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION