01:48 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف دیتے ہوئے ان کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ الاؤنس ان تمام ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ فراہم کیا جائے گا، جو اس فیصلے کے تحت اہل قرار پائیں گے۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور اسے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ڈسپیئرٹی الاؤنس کا مقصد مختلف محکموں اور اداروں میں تنخواہوں کے فرق کو کم کرنا ہے، تاکہ تمام ملازمین کو یکساں مالی مراعات حاصل ہو سکیں۔ اس سے قبل وفاقی حکومت اور دیگر صوبے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافہ کر چکے ہیں، جبکہ بلوچستان اور پنجاب سمیت بعض صوبوں نے ایڈھاک ریلیف الاؤنس بھی متعارف کروایا تھا۔

آزاد کشمیر حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ ریلیف ان کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس پالیسی کو تسلسل سے جاری رکھتی ہے تو اس سے نہ صرف ملازمین کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ سرکاری نظام میں کارکردگی اور شفافیت بھی بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION