01:14 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

حج 2026: دو لاکھ پاکستانیوں کی رجسٹریشن مکمل، آج آخری دن

اسلام آباد: حج 2026 کے لیے اب تک دو لاکھ پاکستانی رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جبکہ رجسٹریشن کا آج (آخری دن) ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور عازمین گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ صرف وہی افراد حج 2026 کے اہل ہوں گے جنہوں نے بروقت رجسٹریشن کروائی ہو۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد، عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے، جبکہ اخراجات اور شرائط و ضوابط حج پالیسی کے تحت بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت ہو رہا ہے، اور رجسٹریشن ڈیٹا سعودی حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ پاکستان کا حج کوٹہ مقرر کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION