10:00 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حماس نے جنگ بندی معاہدے پر تحریری جواب ثالثوں کو دے دیا

حماس نے جنگ بندی معاہدے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں تیار کردہ مجوزہ معاہدے پر اپنا تحریری جواب قطر اور مصر کے حکام کو ارسال کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، قطر اور مصر اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہی دونوں ممالک حماس کے جواب کو اسرائیلی حکام تک پہنچائیں گے۔

فلسطینی حکام نے اس پیشرفت کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
مذاکرات کا مقصد نرم یا مکمل جنگ بندی تک پہنچنا ہے، جس میں کئی اہم نکات شامل ہیں جیسے:

  • اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلاء

  • قیدیوں اور مغویوں کا تبادلہ

  • مستقبل میں جنگی مراحل اور اقدامات کی وضاحت

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سنجیدہ اور مثبت انداز میں اپنا جواب دیا ہے، اور اب "فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے یا نہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION