05:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

حماس کی جنگ بندی مذاکرات پر آمادگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا خیرمقدم

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی، جس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیرمقدم کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس نے ثالثوں کو غزہ جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر مثبت جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ حماس کے اتحادی اسلامی جہاد نے بھی جنگ بندی منصوبے کی مشروط حمایت کی ہے، تاہم مستقل جنگ بندی کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کو حماس کا جواب موصول ہو چکا ہے، جب کہ قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو اسرائیل پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ جنگ بندی ممکن ہے، اور امریکا امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 57,268 اور زخمیوں کی تعداد 1,35,625 ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION