ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
اب موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والےکو بھی ہیلمٹ پہننا پڑے گا

اب موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بیٹھنے والے کو بھی ہیلمٹ پہننا ہو گا ورنہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے اوراُس کے پیچھے بیٹھنے والےکیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اظہر وحید کا کہنا تھا کہ فیصلے پر ہر صورت عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کوبات نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح گاڑی چلانے والے اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے شخص کو بھی سیٹ بیلٹ باندھنا پڑے گا۔
سی ٹی او نے واضح کیا کہ یہ اقدام سرکی چوٹ اور حادثات کی بڑھتی شرح کو کم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ اس کا مقصد صرف اور صرف عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












