08:48 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ہاکی صرف باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں: کپتان عماد بٹ

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی صرف باتوں سے نہیں بلکہ سہولیات اور عملی اقدامات سے بہتر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں عماد بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ کی تیاری جاری ہے اور ٹیم بہترین فارم میں ہے، تاہم فیڈریشن نے تاحال کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ہمارے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، مگر بھارت جانا اس وقت محفوظ نہیں لگتا۔

عماد بٹ نے کہا کہ فیڈریشن کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بحال کی جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیک ہونے والی آڈیو میں کہی گئی باتوں پر قائم ہوں، جو کہا سچ کہا اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی بولوں گا۔

کپتان نے واضح کیا کہ فی الحال کھلاڑیوں کی بغاوت کی کوئی حتمی صورتحال سامنے نہیں آئی، اگر کوئی فیصلہ ہوا تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION