04:50 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی، غیر قانونی عمل ہے، پاکستان علما کونسل کا فتویٰ

غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی، غیر قانونی عمل ہے، پاکستان علما کونسل کا فتویٰ

پاکستان علما کونسل نے غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے ایک واضح اور دو ٹوک فتویٰ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل نہ صرف غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے بلکہ ملکی قانون کے بھی صریحاً خلاف ہے۔

علما کونسل کے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ:

"غیرت کے نام پر کسی بھی انسان کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایسے افراد جو اس گھناؤنے فعل کے مرتکب ہوں، ان کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔”

فتویٰ میں آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیرت کے نام پر قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کریں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پاکستان علما کونسل نے تجویز دی کہ:

  • ایسے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں

  • مجرموں کو وہیں اور اسی انداز میں سزا دی جائے تاکہ ایک واضح مثال قائم ہو

  • سزاؤں میں تاخیر نہ ہو اور عدالتی عمل کو تیز کیا جائے

علما کونسل نے اپنے فتویٰ میں واضح کیا کہ:

"اسلام کسی بھی صورت میں ذاتی غیرت یا خاندانی ناموس کے نام پر قتل کو جائز قرار نہیں دیتا۔ شریعت کے تحت قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا سخت منع ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION