06:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ وفاقی حکومت کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں چار روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

عید کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری مراکز بند رہیں گے، جبکہ عوام کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرے گی تاکہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ یہ مذہبی تہوار منا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION