06:59 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ رپورٹ جاری

گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد – حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی سال (یکم جولائی 2024 تا 30 جون 2025) کے دوران مجموعی طور پر 10100.85 ملین امریکی ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے یہ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے 29 بین الاقوامی قرضوں کے معاہدے کیے، جو کہ کثیرالطرفہ اداروں، دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے 6682.4 ملین ڈالر کے قرضے گزشتہ مالی سال کے دوران جاری کیے گئے، جبکہ باقی رقم آئندہ اقساط میں موصول ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے ان قرضوں کے منصوبہ وار استعمال، ترقیاتی منصوبوں، اور قرضوں کی شرائط سے متعلق بھی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھ دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION