01:07 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی نے نادیہ جمیل کو پولیس سے کیسے بچایا؟

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اُن کو پولیس سے بچایا تھا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے شوہر علی پرویز کے ساتھ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کورٹ شپ کے دنوں کا مزاحیہ قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اور علی جوان تھے، تو ایک دن دوست کے گھر ملنے کے بعد ڈرائیو پر نکلے۔ راستے میں پولیس اسکواڈ نے انہیں روک لیا اور نکاح نامہ چیک کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن لے گئے۔

 

اس موقع پر نادیہ نے اپنے والد کے بجائے چچا یوسف صلاح الدین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ نادیہ کو نہیں پتا تھا کہ ان کے چچا یوسف صلاح الدین کے گھر پر ان کے والد سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ بعد میں پولیس اسٹیشن پر عمران خان سمیت پانچ افراد پہنچے۔ عمران خان نے پولیس افسران کے ساتھ چائے پی اور پھر نادیا کو رہا کر دیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سالوں بعد عمران خان نے انہیں کہا تھا کہ وہ "اچھی بچی” ہیں کیونکہ انہوں نے علی پرویز سے شادی کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بچوں کی فلاح کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION