09:12 , 27 جولائی 2025
Watch Live

میں پاکستان جا کر شادی کر رہی ہوں: راکھی ساونت

اپنی بے باک طبیعت کیلئے جانی جانے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے تازہ بیان سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ راکھی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے مودی سے کہا کہ اگر ٹک ٹاک کو بحال نہیں کیا گیا تو وہ پاکستان چلی جائیں گی اور پاکستانی شہری سے شادی کر لیں گی۔

واضح رہے کہ راکھی جو اس وقت سنگل ہیں نے 2023 میں اسلام قبول کرنے اور فاطمہ نام اختیار کرنے کے بعد عادل خان درانی سے شادی کی تھی۔ تاہم، جوڑے نے 2024 میں اپنی شادی کے صرف ایک سال بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اداکارہ نے پاکستان سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی کسی کو پاکستان کے خلاف کچھ کہنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ پاکستانی مداح میری تعریف کرتے ہیں، میری حمایت کرتے ہیں اور مجھے اچھی تحفے دیتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے پاکستانی مداحوں کو سپورٹ کروں گا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دبئی میں کسی پاکستانی کے ساتھ دوسری شادی کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION