05:03 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کسی قسم کے دباو میں نہیں، ٹیم کی بہتری کیلئے کوشش کرتا ہوں: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر میچ میں ان کا ہدف ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اور وہ کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کرتے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حال پر مرکوز ہیں اور نئے دن کے لیے تیار ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ 2017 کے بعد بہت کچھ بدل گیا ہے لیکن ان کا عزم وہی ہے۔ طویل وقفے کے بعد پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد سے ہر کسی میں جوش و خروش کا عالم ہے۔

اسٹار بلے باز نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی کچھ بہترین یادیں یاد کیں جن میں فخر کی سنچری، عامر کا اسپیل اور میچ کے آخری لمحات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد آٹھ سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے، اس اسکواڈ کے صرف چند کھلاڑی اب بھی ٹیم میں ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور یقین دلایا کہ وہ کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کرتے۔ بابر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا۔ کرکٹ پاکستان میں سب کو متحد کرتی ہے اور ہر کوئی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION