01:20 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، برکت ملتی ہے: احمد حسن کا انوکھا انکشاف

پاکستانی اداکار احمد حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی اہلیہ نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں، جس سے انہیں "سکون اور برکت” حاصل ہوتی ہے۔

یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ گفتگو کے دوران کہی۔ احمد نے خود کو "فرمانبردار شوہر” قرار دیا، جس پر نوشین نے ہنستے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے، وہ میرے شوہر ہیں۔

اداکار کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ مرد صارفین نے اسے غیر ضروری ذاتی انکشاف قرار دیا، جبکہ کئی خواتین صارفین نے اسے محبت اور احترام کی علامت کہا۔

واضح رہے کہ احمد حسن اور نوشین احمد گزشتہ 12 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کی ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION