08:06 , 7 نومبر 2025
Watch Live

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، پاکستان کے نعمان علی اکتوبر کی نامزدگیوں میں شامل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق نعمان علی کو جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

نعمان علی کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کے سینوران متھوسامے اور افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

آئی سی سی نے اسی طرح ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

ویمنز کیٹیگری میں جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولورٹ، بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ دنیا بھر کے بہترین کارکردگی دکھانے والے مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION