10:40 , 15 نومبر 2025
Watch Live

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ابھیشیک شرما نمبر ون بیٹر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش انگلس 6 درجے ترقی پاکر نویں اور پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آ کر 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 7 درجے بہتری کے بعد نویں اور نیوزی لینڈ کے مٹ ہینری 10 درجے ترقی کے ساتھ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، اور انگلینڈ کے لیام لونگسٹن تین درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION