10:31 , 27 جولائی 2025
Watch Live

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان تنزلی کا شکار

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور بیٹرز میں نمبر 1 پر ہیں۔

بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ چار درجے بہتری سے 10ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں، محمد رضوان ایک درجہ نیچے ہو کر 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور نمبر 1 پر ہیں۔ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان 17 درجے چھلانگ لگا کر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ بہتری سے 10ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روستن چیز 7 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION