11:33 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی والے اگرایماندار ہوتے توبی آر ٹی پشاور کی تحقیقات ہونے دیتے، حکم امتناع نہ لیتے، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اتنے ایماندار ہوتے توبی آر ٹی پشاور کی تحقیقات ہونے دیتے اور سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ لیتے۔
سینئر وزیر نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ہوئی۔ پی ٹی آئی کو اسرائیل، بھارت سے فنڈنگ کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی باقی سیاسی جماعتوں کو چور، ڈاکو کہتے ہیں۔ایماندار کپتان اور اس کی جماعت نے فارن فنڈنگ کیس میں بھی اسٹے لیا۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ 9مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔9مئی کو صرف گرفتاری پر پورے ملک میں ہنگامے کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کو 14سال سزا ہوئی تو ایک بھی شخص احتجاج کیلئے نہیں نکلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتشاری شخص ہیں جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی سیاسی دائرے میں رہے تو ان سے بات چیت ہوسکتی ہے۔کیونکہ ہم سیاسی جماعتوں میں بات چیت کے حامی ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION