10:39 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائیں، راہول گاندھی کا مودی کو چیلنج

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی ہمت ہے تو کھڑے ہوکر کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مودی سچے ہیں تو واضح کریں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور امریکہ کا بیان درست نہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لوک سبھا میں بھارت کے فوجی آپریشن "سندور” پر بحث جاری ہے اور اپوزیشن، مودی حکومت پر شدید تنقید کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نہ صرف بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کر چکے ہیں بلکہ 28 مرتبہ پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا بھی اپنے سر لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION