11:28 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

واشنگٹن میں خوفناک طیارہ حادثے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

واشنگٹن میں خوفناک طیارہ حادثے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کا کنٹرول ٹاور سٹاف کی کمی کا شکار تھا، کنٹرول ٹاور کا انتظام دو کے بجائے صرف ایک کنٹرولر سنبھال رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو حیرت انگیز طور پر آخری لمحات میں رن وے تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر طیارے نے اپنا رخ تبدیل کیا، جس سے طیارہ اُس روٹ پر آگیا جہاں ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی تربیتی پرواز گزر رہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے پوچھا کہ آیا وہ مسافر طیارے کو آتا دیکھ سکتا ہے۔ فوری بعد ہیلی کاپٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ پہلے مسافر طیارے کو گزرنے دے پھر آگے بڑھے۔ لیکن ہیلی کاپٹر کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا اور خوفناک حادثہ رونما ہوگیا۔

واشنگٹن میں خوفناک طیارہ حادثے کے بعد دیائے پوٹو میک سے چالیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والے 14 افراد کی لاشیں نہیں نکالی جاسکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION