11:32 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچے تھے۔ بانی کے وکیل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہر پہلے ہی پہنچ چکی تھی۔ فیصل چوہدری کو جیل سے باہر آنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل عملہ کیساتھ بد تمیزی اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا۔ فیصل چوہدری انسداد دہشتگری کی عدالت کی اجازت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل چوکی سے تھانہ صدر بیرونی منتقل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION